منگل,  15  ستمبر 2026ء
امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو اندرونی طور پر تباہ کرنا ہے : ایرانی صدر

تہران (روشن پاکستان نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کا مقصد ایرانی معاشرے کو اندرونی طور پر تباہ کرنا ہے۔

تہران میں وزارتِ محنت کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد کردہ مسائل اور پابندیوں کے ذریعے سماجی تباہی پیدا کرنا مقصد ہے۔

انہوں نے بیرونِ ملک مقیم بعض ایرانیوں پر تہران کے دشمنوں سے مل کر ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک موجود کچھ ایرانی دشمن کے ساتھ مل کر ملک کے اندر عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے 24 اگست کو ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد ایران کو بیرونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے محروم کرنا ہے۔

امریکی بحری ناکہ بندی اور سخت تر پابندیوں کے باعث ایران کی تیل برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، غیر ملکی کرنسی تک رسائی محدود ہوگئی ہے اور ملکی معیشت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

مزید خبریں