الباحہ (روشن پاکستان نیوز) سعودی آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے الباحہ کے علاقے میں 1300 سال سے زائد قدیم مسجد دریافت کی ہے، جس کی قبلہ دیوار پر نصب کتبے میں اللہ تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ کا ذکر، جبکہ نیک لوگوں کے لیے دعا کے الفاظ درج ہیں
سعودی آثارِ قدیمہ کے مطابق مسجد کی قبلہ دیوار پر موجود تاریخی کتبے میں نبی کریم حضرت محمد ﷺ پر درود و سلام کے الفاظ بھی درج ہیں، جو صدیوں گزرنے کے باوجود آج تک محفوظ ہیں
ماہرین کے مطابق یہ دریافت خطے کی قدیم اسلامی تاریخ اور ابتدائی اسلامی دور کے مذہبی و تعمیراتی ورثے کے حوالے سے غیر معمولی تاریخی اہمیت رکھتی ہے











