جمعرات,  03  ستمبر 2026ء
پی آئی اے کا لندن آپریشن میں توسِیع کا اعلان: 27 اکتوبر سے ہفتہ وار 7 پروازیں چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)  پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے اپنے فلائٹ آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے لندن کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 7 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ایئرلائن 27 اکتوبر سے پاکستان اور لندن کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، نئی شیڈولنگ کے تحت ہفتہ وار 5 پروازیں اسلام آباد سے جبکہ 2 پروازیں لاہور سے لندن کے مابین چلائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ اس وقت قومی ایئرلائن لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔

پی آئی اے نے کرایوں میں فیول سرچارج وصول کرنا شروع کردیا

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ فلائٹ آپریشن میں یہ اہم اضافہ مسافروں کے مسلسل اعتماد اور فلائٹس کی بڑھتی ہوئی شدید مانگ کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس سے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی۔

مزید خبریں