اتوار,  30  اگست 2026ء
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد781 ہوگئی، 3 ہزار افرادلاپتا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 781 ہوگئی جب کہ 3 ہزارکے قریب افراد لاپتا ہیں۔

چین کی سرحد سے متصل نیپال کے علاقے میں بدھ کے روز برفانی تودے کے اچانک گرنے سے آنے والے سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ امدادی ٹیمیں دریاؤں اور ملبے کے ڈھیروں سے  متاثرین کی لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔

سیلاب سے بنیادی انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور نیپالی حکومت نے امدادی کاموں کے لیے عالمی برادری سے تکنیکی امداد کی اپیل ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز نیپالی حکام نے 200 کے قریب ناقابل شناخت لاشوں کی تدفین کی ہے۔ حکام کے مطابق سیلاب کے باعث مردہ خانوں میں لاشوں کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا ممکن نہیں رہا جس کے باعث متعدد لاشیں شناخت کے قابل نہیں رہیں۔

نیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟

دوسری طرف چین کے خود مختار علاقے  تبت میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے اور 546 افراد لاپتا ہیں۔

چینی حکام کے مطابق لاپتا افراد میں 23 ممالک کے 261 شہری شامل ہیں۔ لاپتا غیرملکیوں میں نیپال، بھارت، امریکا اور برطانیہ کے شہری شامل ہیں۔

مزید خبریں