جمعرات,  08 اکتوبر 2026ء
فیس بک اور انسٹاگرام بچوں کیلیے صرف دو گھنٹے دستیاب ہو گا
تیرہ سال سے قبل اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کی ذہنی صحت کیلئے خطرناک، نئی تحقیق

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کرنے کے وقت کو محدود کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے اب انسٹاگرام اور فیس بک دن میں دو گھنٹے استعمال کر سکیں گے۔ 18 سال سے کم عمر کے بچے جلد ہی اپنے انسٹاگرام اور فیس بک کے تجربات میں بہت ساری تبدیلیاں دیکھیں گے۔

Meta نے اپنے پلیٹ فارم سے 13 سال سے کم بچوں اور عمر کے مطابق اکاؤنٹس سے دور رکھنے کے لیے اپنے عمر کے تخمینے کو محدود کیا ہے جس میں 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے دن میں دو گھنٹے کی سخت حد نافذ کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے: فیلڈ مارشل

اس کے علاوہ بچوں کو آدھی رات سے صبح 6 بجے تک ایپس سے بلاک کیا جائےگا اور دیگر تبدیلیوں کے ساتھ “لائیک” کاؤنٹنگ کو بھی چھپایا جائے گا۔

بچوں کی حفاظت کی بات کی جائے تو میٹا کی تبدیلیاں اس سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ بچوں کے حوالے سے راتوں رات بےشمار مسائل اچانک ختم نہیں ہو سکیں گے۔

میٹا انجینئرنگ کے سابق ڈائریکٹر آرٹورو بیجر نے کہا کہ یہ تصفیہ ایک “اہم سنگ میل” ہے، لیکن والدین کو انسٹاگرام کو بچوں کے لیے اچانک محفوظ نہیں دیکھنا چاہیے۔

مزید خبریں