پشاور (روشن پاکستان نیوز) تھانہ گلبہار پولیس نے امامیہ کالونی اور ملحقہ علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ نمائش اور دیگر جرائم میں مبینہ طور پر ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق
پولیس کے مطابق کارروائی ایس پی فقیر آباد ڈویژن علی حمزہ بٹ کی ہدایات پر ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کی نگرانی میں کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ گلبہار اصغر خان نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شعیب علی، صابر حسین، حسنین علی، شہریار اور جواد کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے سمیت دیگر جرائم میں بھی مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 7 پستول اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔











