پیر,  10  اگست 2026ء
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

باغ(روشن پاکستان نیوز) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

انتخابات کے تیسرے مرحلے کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد نئے شیڈول کے تحت 4 اضلاع میں سے ضلع باغ کے 3 اور حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ ہو رہی ہے جبکہ 2 اضلاع پونچھ کے 5 اور سدھنوتی کے 2 حلقوں میں انتخابات مؤخر کردیے گئے ہیں۔

باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

یہ حلقے یوں بھی توجہ کامرکز ہیں کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم کانفرنس اور آئی پی پی کے سربراہان اورسابق وزرائے اعظم سردار عتیق اورسردار تنویر الیاس سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور بھی اپنی قسمت آزمارہے ہیں ۔

دھاندلی کے ذریعے مسلط کی گئی حکومت آزاد کشمیر کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دے گی، چوہدری محمد یاسین

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ حلقوں میں 4 لاکھ 60 ہزار ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، چاروں حلقوں میں سکیورٹی کے انتطامات بھی مکمل کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 2026 کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپورڈویژن کی 13 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 9 اور پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے جس میں مسلم لیگ ن 15 اور پیپلزپارٹی 6 نشستیں لینے میں کامیاب ہوسکی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اب تک 24 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پیپلزپارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

مزید خبریں