حافظ آباد(شوکت علی وٹو)علامہ سید سجاد حیدر شاہ نقوی چیف کوارڈینیٹر ضلع حافظ آباد قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق پاکستان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کی خبر اس پُرآشوب ماحول میں تپتی دوپہر کے دوران ٹھنڈی ہوا کے خوشگوار جھونکے کی مانند محسوس ہوئی۔یہ معاہدہ صرف تین برادر اسلامی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا مظہر نہیں، بلکہ امتِ مسلمہ کے دلوں کی آواز اور ملت کے نظریاتی و شعوری کارکنوں کی امیدوں کا اظہار بھی ہے۔علامہ سید سجاد حیدر نقوی کا مذید کہنا تھا اللہ پاک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادتوں کے اس اقدام کو پوری امتِ مسلمہ بلکہ عالمِ انسانیت کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے، انہیں نظرِ بد اور شرِ حاسدین سے محفوظ فرمائے، اور ان ممالک کے باہمی اتحاد و تعاون کو مزید مضبوط فرمائے۔اللہ تعالیٰ مسلم امہ کے تمام ممالک، بالخصوص عرب ممالک، اور بالخصوص بیت المقدس کی آزادی، حرمین شریفین، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے تحفظ و دفاع کا مؤثر ذریعہ بنائے۔











