اتوار,  09  اگست 2026ء
دفاعی معاہدے کی تقریب، اے پی پی کی شاندار کارکردگی پر سبین عثمان خٹک کا عملے کو خراجِ تحسین

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی منیجنگ ڈائریکٹر (انچارج) سبین عثمان خٹک نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے حوالے سے منعقدہ تقریب کی کامیاب کوریج اور انتظامات میں اے پی پی کے افسران و عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سبین عثمان خٹک نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ہدایات کے تحت اس اہم قومی پیش رفت کو شایانِ شان انداز میں اجاگر کرنے کے لیے اے پی پی نے قومی خبر رساں ادارے کی حیثیت سے مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ ایڈمن، سوشل میڈیا، فوٹو اور الیکٹریشن سیکشن کے افسران و ملازمین نے پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تفویض کردہ امور بروقت مکمل کیے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے250 ریٹائرڈ ملازمین دو ماہ سے پنشن سے محروم

ایم ڈی اے پی پی نے کہا کہ ادارے کی عمارت کی تزئین و آرائش، تقریب کی بروقت کوریج، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر تشہیر اور فوٹوگرافی کے انتظامات میں اے پی پی ٹیم کی کارکردگی کو سرکاری و عوامی حلقوں میں پذیرائی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے ادارے کے قومی تشخص اور وقار کو مزید تقویت ملی۔

انہوں نے مختلف شعبہ جات کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک، پیشہ ورانہ لگن اور فرض شناسی کا مظاہرہ دیگر قومی اداروں کے لیے بھی قابلِ تقلید مثال ہے۔

سبین عثمان خٹک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اے پی پی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، ادارے کی استعدادِ کار بہتر بنانے اور ملازمین کی پیشہ ورانہ ترقی و فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید خبریں