بدھ,  22 جولائی 2026ء
کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹ اور 11 مزدا ٹرک ضبط

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چکری اور بلکسر کے علاقوں میں 11 مزدا ٹرک پکڑ لیے، جن سے کروڑوں روپے مالیت کے نان ٹیکس پیڈ اور مبینہ جعلی سگریٹ برآمد ہوئے۔ کارروائی کے دوران 8 سے زائد ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق ضبط کیے گئے سامان میں مختلف برانڈز کے ایک لاکھ سے زائد سگریٹ کے ڈنڈے شامل ہیں، جبکہ برآمد شدہ سگریٹ اور گاڑیوں کی مجموعی مالیت 40 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کی گئی اس کارروائی سے اسمگلنگ نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائیاں، قتل، چوری اور اقدام قتل کے مقدمات میں متعدد ملزمان گرفتار

کسٹمز کے مطابق پکڑا گیا سامان پشاور سے پنجاب کے مختلف اضلاع منتقل کیا جا رہا تھا۔ ضبط شدہ سامان اور گرفتار ملزمان کو کسٹمز کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں