اتوار,  12 جولائی 2026ء
ایف آئی اے بھرتی ٹیسٹ، ڈاکٹر اپنے بھائی کی جگہ امتحان دیتے پکڑا گیا

کراچی(کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کے بھرتی ٹیسٹ میں ڈاکٹر اپنے بھائی کی جگہ ٹیسٹ دیتے ہوئے پکڑا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عابد علی نے مبینہ طور پر جعلی ایڈمٹ سلپ بنا کر امتحان دینے کی کوشش کی، اصل امیدوار عاشق علی کو بھی امتحانی مرکز کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ جعلی امیدوار ڈاکٹر جبکہ اصل امیدوار سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ ہولڈر ہے، دونوں کے خلاف ایف آئی اے کرائم سرکل حیدرآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کے مطابق جعلسازی، دھوکہ دہی اور جعلی دستاویزات استعمال کرنے کی دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ بھرتی کے عمل میں جعلسازی، نقالی اور دھوکا دہی برداشت نہیں کی جائے گی، شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کا عمل جاری رہے گا۔

مزید خبریں