بدھ,  08 جولائی 2026ء
علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کا اہم اجلاس، 6 اگست اور 14 اگست کی تقریبات کے انتظامات پر غور

نیویارک(روشن پاکستان نیوز) علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک کے چیئرمین چوہدری جاوید گوندل کی زیرِ صدارت گرینڈ لینڈ میں سنٹر کے ممبران کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں بانی چیئرمین علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر نیویارک، بروکلین، ناصر اعوان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں 9 اگست اور 14 اگست کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ممبران نے دونوں پروگراموں کو منظم، باوقار اور یادگار انداز میں منعقد کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان تقریبات کے ذریعے کمیونٹی میں اتحاد، بھائی چارے، قومی یکجہتی اور پاکستانی ثقافت کو فروغ دیا جائے گا۔ اجلاس میں پروگرام کے انتظامات، مہمانوں کی آمد، رضاکاروں کی ذمہ داریوں اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری جاوید گوندل نے کہا کہ علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر ہمیشہ کمیونٹی کی خدمت اور قومی تقریبات کے شایانِ شان انعقاد کے لیے کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 اگست اور 14 اگست کی تقریبات میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی قومی شناخت، ثقافت اور یومِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منا سکیں۔

اس موقع پر بانی چیئرمین ناصر اعوان نے کہا کہ علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کا مقصد نہ صرف کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا ہے بلکہ نئی نسل کو اپنی قومی، ثقافتی اور نظریاتی شناخت سے جوڑے رکھنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 اگست اور یومِ آزادی 14 اگست کی تقریبات اتحاد، حب الوطنی اور باہمی احترام کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

اجلاس کے اختتام پر مختلف ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ چیئرمین چوہدری جاوید گوندل، بانی چیئرمین ناصر اعوان اور تمام ممبران باہمی تعاون سے دونوں تقریبات کو شاندار اور کامیاب بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

مزید خبریں