بدھ,  27 نومبر 2024ء
لذیذ بیف بریانی گھر میں بنانے کی آسان ترکیب، دیکھیں خبر میں

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آج خواتین بیف بریانی بنا کر اپنے خاندان کو خوش کرکے داد تحسین لے سکتی ہیں
چاول آدھا کلو بھیگے ہوئے
گائے کا گوشت آدھا کلو ابلا ہوا
دہی دو سو پچاس گرام
ہری مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
نمک دو چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
بادیان کے پھول چار عدد
جائفل پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
جاوتری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ادرک ایک کھانے کا چمچ باریک پسا ہوا
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
آلو بخارہ پچاس گرام
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ آدھی گٹھی
پیلا رنگ آدھا چائے کا چمچ
تیل چار کھانے کے چمچ
پیاز ایک چائے کا چمچ فرائی کیا ہوا

پکانے کی ترکیب
ایک پین میں اڑھائی گلاس پانی، دہی، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر، نمک، تیل، گرم مصالحہ پاوڈر، لہسن ادرک پیسٹ، جائفل، جاوتری پاؤڈر اور بادیان کے پھول ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر اس میں ابلا ہوا گائے کا گوشت شامل کرکے دس منٹ تک پکائیں۔پھر دہی، پیلا رنگ اور چاول شامل کرکے دو کنی پکا لیں۔پھر اوپر پیاز، ٹماٹر، آلو بخارہ، ہرا دھنیا، پودینہ، ادرک اور تیل شامل کردیں۔دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔پھر چولہے سے ہٹا کر ڈش میں نکال کر سرو کریں اور مزے اڑائیں۔

مزید خبریں