هفته,  23 نومبر 2024ء
ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ایم کیو ایم کو سندھ کی گورنر شپ اور دو سے تین وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق (ن) لیگ نے کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی کابینہ میں وزراء کی تعداد 20 ہونے کی صورت میں ایم کیو ایم کو دو وزارتیں ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو میری ٹائم کی وزارت مل سکتی ہے لیکن انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے کا کوئی امکان نہیں جب کہ سندھ کی گورنر شپ کے لیے نام پر ایم کیو ایم میں دو رائے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا ایک گروپ کامران ٹیسوری کو گورنر دیکھنا چاہتا ہے اور دوسرا گروپ خوش بخت شجاعت کو گورنر بنانا چاہتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے 5 وزارتوں کا مطالبہ کیا تھا تاہم (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کو دو وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی جس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وزارت حج کی پیشکش کی گئی تھی تاہم ایم کیو ایم نے دونوں وزارتوں سے انکار کردیا۔ اس نے لینے سے انکار کر دیا۔

مزید خبریں