هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر بھارتی تاجر گرفتار ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں پولیس نے مرچوں کے ایک تاجر کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر گرفتار کر لیا ہے۔

مرچ کے تاجر کا تعلق ہاویری ضلع کے بیاداگی قصبے سے ہے، مرچ کے تاجر کو آواز کے نمونے کی مشین سے تصدیق کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بنگلورو میں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اس واقعے نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے حوالے سے مقدمہ درج کرنے جا رہی ہے۔

اپوزیشن لیڈر آر اشوکا نے کہا ہے کہ نصیر حسین کے حامیوں کی طرف سے ملک مخالف نعرے بازی کا نوٹس لیتے ہوئے قصوروار ثابت ہونے پر سخت سزا دی جانی چاہئے۔

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدھا رامیا نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی اور غیر جانبدارانہ تحقیقات اور اس پر مبنی سخت کارروائی کا یقین دلایا۔

مزید خبریں