اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) تنظیم اہلسنت انٹرنیشنل کے مرکزی عہدیداران کی تقریب حلف برداری نیشنل پریس کلب اسلام آباد مں منعقد ہوئی، جس میں نو منتخب عہدیداران اور اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا،حلف برادری کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے تنظیم اہلسنت انٹرنیشنل کے مرکزی صدر علامہ پیر محمود احمد عباسی کا کہنا تھا کہ تنظیم اہل سنت انٹرنیشنل عالگیر غلبہ اسلام ، تحفظ مقام مصطفیٰ ، نفاذ نظام مصطفیٰ فروغ عشق رسول، اشاعت علوم اسلامیہ ، خدمت انسانیت اور مساجد و مدارس کے قیام کے عظیم مقاصد کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے، موجودہ دور کے تقاضوں ، فکری و سماجی چیلنجز اور امت مسلمہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تنظیم کی از سر نو تنظیم سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے اور اس حوالے سے علماءکرام، مشائخ عظام، اکابرین اور تنظیم کے ذمہ داران سے تفصیلی مشاورت کے بعد نئے عہدیداران اور اراکین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ تنظیم کے دستور میں عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق ضروری اصلاحات اور ترامیم کیلئے نئی دستور ساز کمیٹی بھی تشکیل دی جا رہی ہے جس کا باضابطہ اعلان باہمی مشاورت سے کیا جائیگا،کمیٹی تنظیم کے اغراض و مقاصد کو مزید موثر اور منظم انداز میں آگے بڑھانے کیلئے سفارشات مرتب کریگی،انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم اپنی تمام تعلیمی، اصلاحی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریگی اور بانی تنظیم مفکر ملت اسلامیہ حضرت پیر عبدالقادر کے مشن کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے آگےبڑھایا جائیگا،حلف لینے والوں میں سرپرست اعلیٰ پیر سید حسن گیلانی، سرپرست پیر مصباح المالک لقمانوی، سرپرست پیر دلدار علی شاہ، مرکزی صدر علامہ پیر محمود احمد عباسی، مرکزی ناظم اعلیٰعلامہ پیر ضیاء المصطفیٰ سیالوی،چیئرمین سپریم کونسلڈاکٹر پیر سید حبیب احمد عرفانی،مرکزی چیف آرگنائزر پیر محمد امین قادری، مرکزی صدر علماء و مشائخ ونگ پیر محمد احسان دانش، نائب صدور پروفیسر ساجد محمود عباسی، ڈاکٹر شمس الرحمان شمس، پیر سید ساجد علی شاہ ہمدانی، پیر عثمان علی عباسی، نائب ناظم پیرمحمد احتشام قادری، صاحبزادی منیر عالم ہزاروی، علامہ وقار احمد ہزاروی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ سید ضمیرحسین شاہ کاظمی، ڈپٹی سیرکرٹی اطلاعات زاہد حسین مشوانی، ناظم مالیات ملک محمد فیاض،جبکہ برطانیہ کیلئے صدر علامہ محمد اسلام قادری، ناظم اعلیٰ پیرزادہ اسد المالک لقمانوی اور چیف آرگنائزرمحمد سہیل قریشی شامل تھے۔











