اتوار,  14 جون 2026ء
’’طوفان پاکستان سے آیا ہے‘‘ بھارت میں شدید آندھی اور بارش کے بعد نیا ہنگامہ

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) شمالی بھارت کے مختلف علاقوں میں اچانک موسمی تبدیلی کے باعث شدید آندھی، گرد آلود طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیئے ہیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات  نے ہفتے کے لیے دہلی اور ملحقہ علاقوں میں یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے مزید غیر مستحکم موسم کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق یہ صورتحال ایک گردشی موسمی نظام کے باعث پیدا ہوئی جو وسطی پاکستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تشکیل پایا اور بعد میں شمال مغربی بھارت تک پھیل گیا۔ اس نظام اور نمی سے بھرپور ہواؤں کے ملاپ نے فضا کو غیر مستحکم بنا دیا، جس کے نتیجے میں شدید آندھی، گرد آلود طوفان اور گرج چمک دیکھنے میں آئی۔

مختلف ٹی وی چینل پر بھارتی اینکز ’’ طوفان پاکستان سے آیا ہے ‘‘ کے طنزیہ جملے کستے آئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر  نئی بحث چھڑ گئی ۔

رپورٹس کے مطابق کئی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث درخت گرنے، ٹریفک متاثر ہونے اور روزمرہ زندگی میں رکاوٹ کی اطلاعات سامنے آئیں۔ تاہم اس طوفانی موسم کے باعث شدید گرمی اور حبس سے وقتی راحت بھی ملی۔

بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک وقفے وقفے سے بارش اور نسبتاً ٹھنڈی ہوائیں جاری رہ سکتی ہیں، جبکہ درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں