کل سے 13 جون تک بارشوں کی پیشگوئی

پشاور(روشن پاکستان نیوز): پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں کل سے 13 جون تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، ممکنہ خراب موسم کے پیشِ نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔

الرٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور بونیر میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، جبکہ مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گرمی کی شدت برقرار، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

اسی طرح پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرم اور اورکزئی میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبر، باجوڑ، مہمند، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور مالاکنڈ کے ندی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے، بونیر، ایبٹ آباد اور کوہستان میں بھی فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا گیا۔

الرٹ کے مطابق پشاور، مردان اور نوشہرہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہت لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے کمزور عمارتوں اور بجلی کے کھمبوں کو نقصان کا اندیشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے کسانوں کو فصلوں کی حفاظت کیلیے فوری اقدامات اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی حفاظتی اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کو تیار رکھنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مزید خبریں