کراچی (روشن پاکستان نیوز) مویشی منڈی میں بیوپاری کے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے چوری ہو گئے یہ بھاری رقم کون لے اڑا سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر سندھ سمیت ملک بھر سے بیوپاری اپنے جانور لے کر فروخت کے لیے مویشی منڈی آتے ہیں تاہم اندرون سندھ سے آیا بیوپاری اپنے جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
اسلام آباد: مویشی منڈی سے موٹرسائیکل چوری، پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے اور بدتمیزی کے الزامات
یہ واقعہ کراچی کے علاقے ملیر میں لگی ہوئی مویشی منڈی میں پیش آیا، جہاں دادو سے آئے بیوپاری کے ایک کروڑ 15 لاکھ روپے کی بھاری رقم چوری ہو گئی۔
مذکورہ تاجر اپنے جانور فروخت کر کے واپس اپنے شہر جانے کی تیاری کر رہا تھا کہ نامعلوم چور اس کی محنت کی کمائی ایک کروڑ 15 لاکھ روپے سے بھری بوری لے کر فرار ہو گیا۔
مویشی منڈی میں لگی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کو رقم سے بھری بوری اٹھائے وہاں سے تیزی سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم پولیس اب تک ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔











