مسلسل ڈیوٹی، وفاقی پولیس دباؤ کا شکار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت میں مسلسل نائٹ ڈیوٹیاں، طویل اوقاتِ کار اور چھٹیوں کی کمی کے باعث پولیس اہلکار شدید ذہنی اور جسمانی دباؤ کا شکار ہونے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعدد اہلکار کئی کئی روز تک مسلسل ڈیوٹی انجام دینے پر مجبور ہیں، جبکہ انہیں مناسب آرام اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع بھی نہیں مل رہا۔

اسلام آباد: مویشی منڈی سے موٹرسائیکل چوری، پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے اور بدتمیزی کے الزامات

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مسلسل تھکن اور دباؤ نہ صرف ان کی صحت کو متاثر کر رہا ہے بلکہ فرائض کی انجام دہی پر بھی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اہلکاروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی شیڈول کو بہتر بنایا جائے، مناسب آرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ فورس بہتر انداز میں عوام کی خدمت جاری رکھ سکے۔

مزید خبریں