اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار، دکانیں، پٹرول پمپس، ہوٹل اور تندور بند کرنے کا حکم

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز): راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے اطراف کا علاقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ اڈیالہ جیل کے گرد و نواح کا علاقہ ریڈ زون قرار دیتے ہوئے 9 تھانوں کی پولیس، 4 ڈی ایس پی، ایس ایس پی، ایس پی صدر، سی پی او راولپنڈی کو ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر ایک ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کر دیے گئے ہیں جب کہ واٹر کینن بھی جیل کے باہر کھڑی کر دی ہے۔

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، اڈیالہ جیل اور حساس مقامات پر اجتماعات پر پابندی

انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے اطراف میں دکانیں، ہوٹل، تندور اور پٹرول پمپس بند کروانے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور بانی کی بہنوں نے اڈیالہ جیل پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں