اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(عرفان حیدر) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے مطابق 7 مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 42.37 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس کی مالیت 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تعلیمی اداروں کے اطراف کارروائی

اسلام آباد میں کہوٹہ روڈ پر ایک کالج کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ملزمان سے 900 گرام چرس، 100 گرام آئس اور 200 ایکسٹی گولیاں (109 گرام) برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

ملک بھر میں اے این ایف کا کریک ڈاؤن، 10 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

دیگر اہم کارروائیاں

فیصل آباد ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر کے بیگ سے 1.028 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 61 آئس بھرے کیپسول (440 گرام) برآمد کیے گئے۔

کوئٹہ میں غزہ بند روڈ کے قریب گاڑی سے 20 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس پر دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اٹک کے قریب برہان انٹرچینج پر مسافر سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

کیچ کے علاقے سمیع میں 15 کلوگرام کرسٹل ہیروئن برآمد ہوئی۔

پشاور رنگ روڈ پر ایک کوریئر آفس میں پارسل سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے بعد مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں