اتوار,  10 مئی 2026ء
بین الاقوامی کیبل سسٹم میں تکنیکی کام،11سے 18مئی تک انٹرنیٹ سست رہنے کا امکان
بین الاقوامی کیبل سسٹم میں تکنیکی کام،11سے 18مئی تک انٹرنیٹ سست رہنے کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو آئندہ چند روز تک سست رفتار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ بین الاقوامی کیبل سسٹم میں تکنیکی کام بتایا جا رہا ہے۔

اگر آپ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ  کی سروس استعمال کرتے ہیں تو ایک ہفتے تک انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہونے کا امکان ہے ، کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث پیش آئے گا۔

پی ٹی اے ٹربیونل ممبر کی عدم تعیناتی کا کیس: وزیراعظم ذاتی حیثیت میں عدالت طلب

جاری بیان کے مطابق 11 مئی سے 18 مئی تک مرمتی کام جاری رہے گا، جس کے دوران خاص طور پر شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس میں سست روی محسوس کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کام بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کے تعاون سے کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد مستقبل میں انٹرنیٹ سروس کے معیار اور استحکام کو بہتر بنانا ہے۔

صارفین کو پیشگی آگاہ کیا گیا ہے کہ عارضی طور پر سروس متاثر ہو سکتی ہے، تاہم مرمت مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی رفتار اور کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔

مزید خبریں