اتوار,  03 مئی 2026ء
حیدرآباد کنگز مین کو شکست دیکر پشاور زلمی پی ایس ایل کی فاتح بن گئی

لاہور(روشن پاکستان نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی،  حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دے کر دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی  کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور  پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے  صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر  رہے، انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔

حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے۔

بنگلادیش سے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم اور صائم ایوب ڈراپ

ان کے علاوہ حسان خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عرفان نیازی اور کوشال پریرا نے ایک ایک رنز بنائے،گلین میکسویل صفرپر آؤٹ ہوئے، حنین شاہ 9 رنز بناسکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی 27 رنز کے عوض 4  وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے، ناہید رانا نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو  آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے، حارث نے 6 اور کوشال مینڈس نے 9 رنز بنائے۔بریسویل بھی  4 رنز بناسکے۔

 زلمی کی چوتھی وکٹ 40 رنز پر گرگئی تھی جس کے بعد  ایرون ہارڈی نے 56 اور عبدالصمد نے 48 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو  فتح دلوادی۔

پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر  حاصل کرلیا۔

 ایرون ہارڈی نے فائنل میں آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور 56 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا، ٹاس سے قبل  رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں  عاطف اسلم ، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کیا۔

مزید خبریں