جمعرات,  30 اپریل 2026ء
لندن: شبانہ محمود پر گولڈرز گرین واقعے کے بعد پارلیمانی و عوامی دباؤ میں اضافہ

لندن (رپورٹ): برطانیہ کی وزیر داخلہ شبانہ محمود کو شمال مغربی لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں پیش آنے والے چاقو حملے کے بعد بڑھتی ہوئی عوامی تنقید اور سیاسی سوالات کا سامنا ہے۔

اس واقعے میں دو یہودی شہریوں پر حملہ کیا گیا تھا، جسے بعد ازاں پولیس نے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ افراد میں سے ایک 34 سالہ شخص نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے عوامی تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں براہِ راست گفتگو کے دوران میزبانوں نے وزیر داخلہ سے سوال کیا کہ کیا حکومت نے یہودی کمیونٹی سمیت شہریوں کے تحفظ کے لیے کافی اقدامات کیے ہیں یا نہیں۔ اس دوران عوامی تحفظ اور سیکیورٹی پالیسیوں پر شدید بحث دیکھنے میں آئی۔

برطانیہ میں چیخنے اور گالیاں دینے پر جرمانے، نئے قوانین پر بحث

شبانہ محمود نے حکومتی مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کے لیے اضافی فنڈز جاری کیے گئے ہیں، پولیس کی نفری بڑھائی گئی ہے اور حساس علاقوں میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یہ واقعہ برطانیہ میں اقلیتی برادریوں کے تحفظ، انسداد دہشت گردی اقدامات اور حکومتی پالیسیوں پر ایک نئی قومی بحث کا سبب بن گیا ہے، جبکہ اپوزیشن اور عوامی حلقوں کی جانب سے مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں