غازی آباد(کرائم رپورٹر) پولیس نے قمار بازی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 18 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے قمار بازی میں استعمال ہونے والا سامان اور نقد رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔
تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور ایسے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔











