جمعرات,  30 اپریل 2026ء
امیگریشن اور پاسپورٹ نظام سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز): پاکستانی پاسپورٹ اور امیگریشن نظام سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا جس سے شہریوں کو بروقت اور بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت آئی ٹی ٹیم کے ساتھ اہم میٹنگ اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں امیگریشن اور پاسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کیلیے بریفننگ دی گئی، اس سلسلے میں آئی ٹی ایکسپرٹس کو بھی مدعو کیا گیا جنہوں نے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

بتایا گیا کہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن پروسیس کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کی طرف پیشرفت جاری ہے جس سے نہ صرف سسٹم میں شفافیت آئے گی بلکہ عوام کو بروقت اور بہتر سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

پاسپورٹ امیگریشن رولز کی کالعدم دفعات بحال، حکومت کو شہریوں کے پاسپورٹ غیرفعال قرار دینے کا اختیار مل گیا

اس منصوبے کے تحت عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلیے ایک جدید ڈیجیٹل کمپلینٹ سینٹر قائم کیا جائے گا جہاں شہری اپنی شکایات، سوالات اور مسائل کو آن لائن ایپ کے ذریعے درج کر سکیں گے۔

یہ نظام 24 گھنٹے فعال ہوگا اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جائے گا جس سے سروس ڈیلیوری میں نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں