بدھ,  29 اپریل 2026ء
قائم مقام صدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججز کے تبادلوں کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئرجج جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ  لاہور ہائیکورٹ کردیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائیکورٹ میں تبادلہ کردیا گیا ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا تبادلہ  سندھ ہائیکورٹ کردیا گیا  ۔

قائمقام صدر کی منظوری سے وزارتِ قانون نے ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سیشن کورٹ حافظ آباد میں جدید ای لائبریری قائم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد محمود بھٹی نے افتتاح کردیا

یاد رہے کہ  منگل کے روز جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دی تھی۔  جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا ۔ یہ فیصلہ اکثریتی رائے سے کیا گیا تھا ۔  کمیشن کے 9ارکان نے ان کے تبادلے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ چار نے مخالفت کی تھی۔

مزید خبریں