منگل,  28 اپریل 2026ء
ساوتھ ہال لندن میں چوہدری ریاض کے اعزاز میں پروقار عشائیہ

پیپلز پارٹی لندن کی میزبانی میں شاندار شام، چوہدری ریاض کی میڈیا سے گفتگو

ساوتھ ہال لندن (نمائندہ خصوصی)ساوتھ ہال، لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری ریاض کے اعزاز میں ایک شاندار اور پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

جس کی میزبانی میاں محمد سلیم، صدر پاکستان پیپلز پارٹی لندن نے نہایت محبت خلوص اور روایتی مہمان نوازی کے ساتھ کی اس تقریب میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیات پارٹی کارکنان۔

اور دیگر معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس سے تقریب کی اہمیت اور وقار میں مزید اضافہ ہواتقریب کا ماحول انتہائی خوشگوار اور دوستانہ رہا جہاں شرکاء نے باہمی ملاقاتوں کے۔

ذریعے نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ روابط کو مضبوط کیا بلکہ پارٹی امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا عشائیہ بہترین انتظامات، پرتکلف کھانوں اور عمدہ میزبانی کے باعث شرکاء کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہوا اس موقع پر چوہدری ریاض نے میزبان میاں محمد سلیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں اور قیادت لندن میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نہ صرف ملکی معیشت میں اہم حصہ ڈال رہی ہے بلکہ سیاسی طور پر بھی متحرک کردار ادا کر رہی ہے جو کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے نہایت حوصلہ افزا امر ہےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ریاض نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات پارٹی کے کارکنان کے درمیان اتحاد ہم آہنگی اور رابطوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قیادت بھرپور انداز میں ملک کی بہتری کے لیے کوشاں ہےاور پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہےانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر یہی محنت اور یکجہتی برقرار رہی تو ان شاء اللہ پاکستان جلد ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرے گا اور عالمی سطح پر ایک مضبوط اور باوقار ملک کے طور پر ابھرے گا تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی مثبت سرگرمیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ کمیونٹی اور پارٹی کے درمیان روابط مزید مستحکم ہوں۔

مزید خبریں