اتوار,  19 اپریل 2026ء
رمشا کالونی میں ریلی، مکینوں کا بے دخلی کے خلاف احتجاج اور رہائش کے مطالبات

اسلام آباد(روش پاکستان نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر H-9 کی رمشا کالونی میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی جہاں سابق وفاقی وزیر جے سالک کی قیادت میں ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے حقوق کے حق میں آواز بلند کی ریلی کے شرکاء نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے متوقع اینٹی انکروچمنٹ آپریشن پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جن پر “ہمیں بے گھر نہ کیا جائے”، “ رہائش فراہم کرو” اور “انصاف دو” جیسے نعرے درج تھے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ کئی برسوں سے رمشا کالونی میں آباد ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں ماضی میں اسی علاقے میں منتقل کیا گیا تھا، اس لیے انہیں اب غیر قانونی قرار دے کر بے دخل کرنا زیادتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسی بھی آپریشن سے قبل متاثرہ خاندانوں کے لیے مناسب رہائش، بنیادی سہولیات اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔ریلی کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری ایک پرامن اور محنت کش کمیونٹی ہے، جسے بے گھر کرنے کے بجائے اس کے مسائل حل کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی تعلیم، بزرگوں کی دیکھ بھال اور روزگار کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی بھی فیصلہ کیا جائے۔ریلی مکمل طور پر پرامن رہی اور کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ اختتام پر مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو وہ آئندہ بھی احتجاج جاری رکھیں گے اور اپنے حقوق کے لیے ہر قانونی اور پرامن راستہ اختیار کریں گے۔، جس نے مختلف آبادیوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ رمشا کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے تحفظ کے لیے متحد ہیں اور کسی بھی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔

مزید خبریں