هفته,  23 نومبر 2024ء
کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر جاری بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ ہائی سیکیورٹی زون میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، صرف ان لوگوں کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی اجازت ہوگی جن کے پاس دعوت نامے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے چند مہمانوں کے دعوت نامے منسوخ کر دیے گئے ہیں، احتجاج کی اجازت نہیں، سیف سٹی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہائی سیکیورٹی زون میں کسی بھی سرگرمی کے لیے ایس ایس پی آپریشنز کو درخواست دینا ضروری ہے، کوئی بھی غیر قانونی سرگرمی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں