مانچسٹر (رپورٹ: شیخ اعجاز افضل) – پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر اور مرکزی رہنما خواجہ کلیم الرحمن کو ان کی پارٹی خدمات کے اعتراف میں صدر آزاد کشمیر کا سینئر ایڈوائزر مقرر کر دیا گیا ہے۔
خواجہ کلیم الرحمن اس سے قبل بھی صدر آزاد کشمیر کے ایڈوائزر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور برطانیہ میں پارٹی کے بڑے جلسوں کے انعقاد کے حوالے سے بھی خاص شہرت رکھتے ہیں۔
برطانیہ بر منگھم : کنگ اسٹینڈنگ میں ایک اور مسجد نفرت انگیز واقعے کا نشانہ بن گئی
ان کی تعیناتی کو برطانیہ بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ مانچسٹر میں ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا رہا، جہاں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر خواجہ کلیم الرحمن نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا، اور وہ اس نئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے پارٹی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔










