کراچی (روشن پاکستان نیوز): پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے سپارکو کئی نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
پاکستان میں آج 29 واں رمضان المبارک ہے اور شوال کا چاند دیکھنے کے لیے آج شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
اس حوالے سے سپارکو کی ایک اور پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ ڈویژنل ہیڈ آسٹروفزکس سپارکو غلام مصطفیٰ لغاری نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیا چاند جمعرات 19 مارچ 2026 کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو چکی ہے۔
سپارکو ڈویژنل ہیڈ نے بتایا کہ آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 12 گھنٹے 41 منٹ ہوگی جب کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب مہتاب کے درمیان تقریباً 28 منٹ کا وقفہ متوقع ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا: سحر کامران
دوسری جانب سائنسی بنیادوں پر رویت کے لیے چاند کی کم از کم عمر 19 گھنٹے ہونی چاہیے جب کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ 40 سے 45 منٹ ہونا چاہیے۔
اس تناظر میں پاکستان میں آج عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے اور قومی امکان ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ کو منائی جائے گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج کل عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں عید جمعہ 20 مارچ کو ہوگی۔











