جمعرات,  19 مارچ 2026ء
عید کے دوران نادرا دفاتر کتنے دن بند رہیں گے؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر دو جبکہ صوبائی حکومتوں نے تین روز کی چھٹی کا اعلان کیا ہے نادرا دفاتر کتنے دن بند رہیں گے؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق عیدالفطر کے لیے وفاقی حکومت نے دو روز 20 اور 21 مارچ جب کہ پنجاب اور کے پی حکومتوں نے 19، 20 اور 21 مارچ کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے بھی عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ملک میں رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے سالانہ رپورٹ جاری کردی

اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں نادرا کے دفاتر جمعہ 20 مارچ سے پیر 23 مارچ تک بند رہیں گے۔ اس میں عیدالفطر اور یوم پاکستان کی تعطیل شامل ہے۔

تاہم ان تعطیلات کے دوران نادرا کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعہ دستیاب ہوں گی۔

نادرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 19 اور 20 مارچ 2026 کی درمیان شب 12 بجے بند ہوں گے اور 24 مارچ منگل کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔

بیرون ملک میں قائم نادرا کے دفاتر اور کاؤنٹرز متعلقہ سفارتخانے کے اوقات کار کے مطابق کام کریں گے۔

مزید خبریں