جمعرات,  19 مارچ 2026ء
پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے پاکستان خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپنا مخلصانہ اور موثر کردار ادا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن کے قیام کے لیے مختلف عالمی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا “پاکستان خطے میں جہاں بھی ممکن ہو، کشیدگی کم کرنے اور امن کی بحالی کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔”

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا سی سی ڈی کو پریمیئر انویسٹی گیشن ایجنسی بنانےکا فیصلہ

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرنے اور ثالثی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان اس وقت مختلف بین الاقوامی اور علاقائی شراکت داروں کے ساتھ بامقصد بات چیت کے عمل میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا “ہماری دلی خواہش ہے کہ خطے میں جاری محاذ آرائی کا خاتمہ ہو اور ہم اس ضمن میں اپنا مخلصانہ کردار ادا کر سکیں۔ پاکستان امن کا علمبردار ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ بات چیت ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

مزید خبریں