منگل,  17 مارچ 2026ء
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 44 فیصد کم رہی: اسٹیٹ بینک

کراچی(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  فروری 2026 میں بیرونی سرمائے کا حجم 18.67 کروڑ ڈالر رہا، ملکی نجی شعبے میں فروری میں 13.55 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ ملکی سرکاری شعبے میں فروری میں 5.1 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 70.41 کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ مالی سال 2025 کے ابتدائی 8 ماہ میں1.58 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری 44 فیصد کم رہی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے یہ بھی بتایا کہ جنوری 2026 کے مقابلے میں فروری 2026 میں ملکی برآمدات میں 9.6 فیصد کمی ہوئی، مالی سال 2026 کے 8 ماہ کی برآمدات 5.4 فیصد کم ہو کر 20.74 ارب ڈالر رہ گئی۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ، فی بیرل قیمت 102 ڈالر ہوگئی

اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 7 فیصد کمی آئی، 8 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 2.7 فیصد اضافے سے 11.91 ارب ڈالر رہیں۔

مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں فوڈ گروپ کی برآمدات میں 32.5 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی، 8 ماہ کے دوران چاول کی مجموعی برآمدات میں تقریباً 39.3 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ جنوری کے مقابلے فروری میں امریکا کو برآمدات میں 9 فیصد اورچین کو 14.2 فیصد کمی ہوئی۔

مزیدبراں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں چین کو ہونے والی برآمدات میں 23 فیصد کمی آئی، جولائی سے فروری کے دوران امریکا کو برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں