تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیل کی جانب سے نئے بڑے حملے کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تہران پر بڑے پیمانے پر حملوں کی نئی لہر شروع کی ہے، جس میں تہران میں انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر اندرزگو کے علاقے میں بھی ایک بڑا دھماکا ہوا جبکہ کامرانیہ کے علاقے میں پاسدارانِ انقلاب کی بسیج فورس کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران جنگ کے دوران امریکا میں اسرائیل کی حمایت میں نمایاں کمی: سروے
سعد آباد پیلس کمپلیکس کے قریب بھی کئی شدید دھماکے سنائی دیے، تاہم ان دھماکوں کی نوعیت فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی۔
اس سے قبل کرج، شہریار اور شیراز کے علاقوں میں بھی فضائی حملوں کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اراک شہر میں امریکا اور اسرائیل کے حملے میں نومولود بچہ اور اس کی 2 سالہ بہن سمیت والدہ اور دادی شہید ہو گئی ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کے مطابق 28 فروری سے جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 1444 افراد شہید اور 18551 زخمی ہو چکے ہیں۔











