اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

کراچی(روشن پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کا اجلاس منعقد کیا گیا، اس دوران تین ماہ کے لیے شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 10.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس

مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کے عالمی بحران کے پاکستان کی معیشت پر اثرات کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں افراطِ زر پر پڑنے والے دباؤ اور مجموعی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کے تعین پر غور کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں، مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، فروری 2026 میں مہنگائی 7 فیصد رہی ہے جبکہ فروری 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 121 ملین ڈالرسرپلس رہا۔

مزید خبریں