منگل,  03 مارچ 2026ء
عطا تارڑ نے افغان طالبان کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے افغان طالبان کے خلاف جاری  آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں۔

عطا تارڑ کے مطابق افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ،نوشکی اور چمن اضلاع میں 16 مقامات پر زمینی حملے کیے، بلوچستان میں افغان طالبان نے 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کیں تاہم بلوچستان میں تمام مقامات پر حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں افغان طالبان کے27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا ایک جوان شہید اور 5 جوان زخمی ہوئے۔

وزیرِ اعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، افغان طالبان رجیم کے حملوں کو پسپا کرنے پر افواج پاکستان کی تعریف

عطا تارڑ نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی گئی اورصوبے میں 12مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا جنہیں بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنادیا گیا جب کہ خیبرپختونخوا میں رات بھر جاری کارروائیوں کے دوران افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فالو اپ آپریشنز تاحال جاری ہیں اور آپریشن کی تفصیلی اپڈیٹ کچھ وقت میں جاری کی جائے گی۔

مزید خبریں