اتوار,  15 فروری 2026ء
ماہ رمضان: رضائے الہی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحقین میں رمضان پیکجز تقسیم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رضائے الہی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام ماہِ رمضان کے بابرکت موقع پر مستحق افراد میں رمضان پیکجز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس فلاحی پروگرام کا مقصد غریب اور محنت کش طبقے کی مدد کرنا اور انہیں رمضان کی خوشیوں میں شریک کرنا تھا۔تقریب میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین، معروف سیاسی و سماجی شخصیت فیصل سخی بٹ،علی مصطفی، سید عدنان شاہ اور دیگر کارکنان نے شرکت کی۔مہمانوں نے مستحق خاندانوں میں راشن اور دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل رمضان پیکجز تقسیم کیے اور اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ رضائے الہی فاؤنڈیشن گزشتہ کئی برسوں سے فلاحی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے اور معاشرے کے کمزور طبقے کی خدمت کو اپنا مشن سمجھتی ہے۔چوہدری محمد یاسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کے فلاحی کام نہ صرف معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں بلکہ ضرورت مند افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بھی بکھیرتے ہیں۔ فیصل سخی بٹ نے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ایسے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے رضائے الہی فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید خبریں