اتوار,  15 فروری 2026ء
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

کولمبو(روشن پاکستان نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا گیا۔ ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے سپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔ تاہم پاکستان کی بیٹنگ لائن اننگز کے آغاز پر ہی مشکلات کا شکار ہو گئی۔ اور میچ کے اختتام تک کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔

قومی ٹی کے تمام کھلاڑی 114 رنز ہی بنا سکے۔ صرف تین کھلاڑی ڈبل رنز کی فیگر میں پہنچ سکے۔ جبکہ تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بُرا آغاز کیا۔ پہلے ہی اوور میں قومی ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ دوسری وکٹ 6 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔ صائم ایوب 6 رن بناکر بمرا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے تیسری وکٹ بھی جلد ہی گر گئی۔ جب 13 کے مجموعی اسکور پر کپتان سلمان آغا صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 34 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جب سابق کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کی 73 کے اسکور پر 5ویں وکٹ گر گئی۔ عثمان خان 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ثمان خان 44رن بنا کر اکشر کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ پاکستان کے مجموعی 78 رن پر چھٹا کھلاڑی بھی آوٹ ہو گیا۔ محمد نواز مجموعی اسکور میں صرف 4 رنز کا اضافہ کر سکے۔

قومی ٹیم کے 78 رنز پر جلد 7ویں وکٹ بھی گر گئی۔ شاداب خان 14رن بناکر تلک ورما کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف آٹھویں وکٹ 97 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ فہیم اشرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 97 رنز پر ہی پاکستان کی نویں وکٹ بھی گر گئی۔ ابرار احمد بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے۔

نیشنل گیمز: ارشد ندیم نے جیولن تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستان نے پہلے اوور میں ہی بھارت کی اہم وکٹ گرا دی۔ سلمان آغا نے پہلے اوور میں ہی ابھیشک شرما کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ ابھیشک شرما کا کیچ شاہین شاہ آفریدی نے پکڑا۔

بھارت کی دوسری وکٹ 88 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ ایشن کشن نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 77 رن بنائے۔ وہ صائم ایوب کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

بھارت کی تیسری وکٹ 126 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب کی گیند پر تلک ورما 25 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ جبکہ اگلی گیند پر ہی صائم ایوب نے ایک اور بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کی وکٹ لے لی۔ ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی پاکستان کیخلاف پانچویں وکٹ 159 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ عثمان طارق کی گیند پر سوریا کمار یادیو 32رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی چھٹی 174 کے مجموعی اسکور پر گری۔ جب شیوم دوبے 27 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

بھارت کے 175 رنز اور اننگز کی آخری گیند پر ساتویں وکٹ بھی گر گئی۔ شاہین آفریدی نے آخری گیند پر اکشر کو بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ کیا۔ صائم ایوب نے اکشر پٹیل کا کیچ پکڑا۔

صائم ایوب نے بہترین باؤلنگ کراتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جبکہ بھارتی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے ابھیشک شرما اور کلدیپ یادیو کو شامل کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بھارت کے خلاف مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا فوکس میچ پر ہو گا۔ اور ہمیں اندازہ ہے کہ اس طرح کی پچز پر کیسے کھیلنا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم میں کپتان سوریا کمار یادیو، ابھیشیک شرما، تلک ورما ، شیوم دوبے، ایشان کِشن، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، ورون چکرا ورتھی، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور رنکو سنگھ شامل ہیں۔

مزید خبریں