کولمبو(روشن پاکستان نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس کے بعد بھارتی کپتان نے سپرٹ آف کرکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
پاکستان نے پہلے اوور میں ہی بھارت کی اہم وکٹ گرا دی۔ سلمان آغا نے پہلے اوور میں ہی ابھیشک شرما کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ ابھیشک شرما کا کیچ شاہین شاہ آفریدی نے پکڑا۔
بھارت کی دوسری وکٹ 88 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ ایشن کشن نے 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 77 رن بنائے۔ وہ صائم ایوب کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
پاک بھارت میچ میں کیا چیز بہت اہم ہے، وقار یونس نے بتا دیا
بھارت کی تیسری وکٹ 126 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ صائم ایوب کی گیند پر تلک ورما 25 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ جبکہ اگلی گیند پر ہی صائم ایوب نے ایک اور بھارتی کھلاڑی ہاردک پانڈیا کی وکٹ لے لی۔ ہاردک پانڈیا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی پاکستان کیخلاف پانچویں وکٹ 159 کے مجموعی رنز پر گر گئی۔ عثمان طارق کی گیند پر سوریا کمار یادیو 32رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جبکہ بھارتی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے ابھیشک شرما اور کلدیپ یادیو کو شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بھارت کے خلاف مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پورا فوکس میچ پر ہو گا۔ اور ہمیں اندازہ ہے کہ اس طرح کی پچز پر کیسے کھیلنا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم میں کپتان سلمان علی آغا کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، عثمان خان، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، ابرار احمد اور عثمان طارق شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں کپتان سوریا کمار یادیو، ابھیشیک شرما، تلک ورما ، شیوم دوبے، ایشان کِشن، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، ورون چکرا ورتھی، کلدیپ یادو، اکشر پٹیل اور رنکو سنگھ شامل ہیں۔











