اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے بات کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حکومت انسانی ہمدردی اور قانونی تقاضوں کو مقدم رکھتی ہے۔
حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے پر رضامند ہو گئی ، سلمان اکرم راجہ
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہر قیدی کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔











