خضدار(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 83 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہری احتیاطاً گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔
ماہرین کے مطابق کم شدت کے زلزلے عام طور پرزیادہ تباہ کن نہیں ہوتے تاہم احتیاطی تدابیراختیار کرنا ضروری ہے، ضلعی انتظامیہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے۔











