راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرائی گئی تھی تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ایک وفاقی وزیر نے بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی بیٹوں سے بات کرا دی گئی ہے۔
اسلام آباد جیل مکمل ہو گی تو سابق وزیراعظم عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا ، محسن نقوی
جیل حکام کے بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی نے 30 منٹ سے زائد وقت تک اپنے بچوں سے بات کی۔
خیال رہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان لندن میں مقیم ہیں۔











