لندن(روشن پاکستان یوز) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے لندن میں مقیم ممتاز شخصیت ولایت چوہدری خان (چئیرمین امام حسین کونسل لندن) سے ملاقات کی۔
اس موقع پر یورپ میں بسنے والے مسلمانوں کی طرف سے جامع مسجد سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کے سانحے میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی کے لیے دعا اور زخمی نماز گزاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ اس سانحے میں 73 سے زائد افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
ولایت چوہدری خان نے وزیر مذہبی امور کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور کے ارشاد پر 12 فروری بروز جمعرات لندن کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں شہدائے جامع مسجد سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے یورپ میں آباد پاکستانیوں کے جذبہ وطن داری اور اسلامی اقدار سے محبت کو سراہا۔











