کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
3 دن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 177 ہو گئی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ رات آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگرد مارے گئے، بلوچستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران کارروائیوں میں 177 دہشتگرد جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔
دشمن نے غلطی کی تو پورے خطے کی سلامتی خطرے میں پڑ جائیگی، ایرانی آرمی چیف
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہیں، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔











