اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے سمندر پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کی رپورٹ پر سات دن میں فیصلے کا حکم دیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کیخلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے کی رپورٹ پر7 دن میں فیصلے کا حکم دیا ہے۔
چاول کے برآمد کندگان کو رعایت دینے کا حکومتی فیصلہ قابل ستائش ہے، عاطف اکرام شیخ
اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمندرپار پاکستانیوں کے جائیداد کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی اسلام آباد اوورسیز پاکستانیوں کی شکایت پر 7 روز میں فیصلے کے پابند ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد آئی سی ٹی میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ سمندر پار پاکستانیوں کیلیے اسلام آباد میں سرمایہ کاری کا محفوظ ماحول فراہم کریں گے اور ان کے اثاثوں کے 100 فیصد تحفظ کیلیے شفاف اور فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔











