جمعرات,  01 جنوری 2026ء
ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈز واپس بلانےکا فیصلہ

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  نیشنل گارڈز کی تعیناتی سے ان شہروں میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم دوبارہ بڑھے تو ان شہروں میں وفاقی فورسز واپس آئیں گی اور فورسز کی واپسی پہلے سے زیادہ سخت اور  مضبوط شکل میں ہو سکتی ہے ۔

مزید پڑھیں: ایران کا ٹرمپ کی تہران پر قیامت برپا کرنے کی دھمکی پر سخت ردعمل سامنے آگیا

کیلیفورنیا کے گورنر نے بتایا کہ ریاست میں وفاقی فورسز کی موجودگی کی ضرورت نہیں تھی اور ٹرمپ اپنی اختیارات سے تجاوز کر رہے تھے۔

یاد رہےکہ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو  گزشتہ سال جون میں تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم یہ تعیناتی متعدد قانونی چیلنجز کا شکار رہی۔

مزید خبریں