جمعرات,  01 جنوری 2026ء
نئے سال 2026 پر سحر کامران کا قوم کے نام پیغام، امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کی دعا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے نئے سال 2026 کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان اور اس کے عوام کے لیے امن، خوشحالی اور ترقی کا پیغام لے کر آئے۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے 2026 میں ملک کو معاشی استحکام، سیاسی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی نصیب ہو جبکہ عوام کی زندگیوں میں آسانی اور خوشحالی آئے۔

مزید پڑھیں: سحر کامران کا روسی صدر کے رہائش گاہ پر حملے کی شدید مذمت، امن و استحکام پر زور

سحر کامران کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کے لیے تمام اداروں اور طبقات کو باہمی تعاون اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی فلاح، جمہوری اقدار کے فروغ اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید خبریں